شادی تقریبات پر بھی ٹیکس لگ گیا
کراچی(ویب ڈیسک) شادی کی تقریبات پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات پردس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصولی کا فیصلہ شادی ہال مالکان اورایف بی آرحکام کی ملاقات میں ہوا ۔
صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کےمطابق شادی ہال پر تقریب کرنے پر پارٹی سے دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائیگا ،ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا شادی ہال کےکرائےکےعلاوہ دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیاجائیگا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔