پی ٹی آئی کے جاوید بدر نے نوازشریف سے معافی مانگ لی
لاہور( ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جاوید بدر نےمسلم لیگ کے صدر نوازشریف کے نام کھلے خط میں ماضی میں الزام تراشی پر معافی مانگ لی اور امید ظاہر کی کہ سابق وزیراعظم معاف کردیں گے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق جاوید بدر نے کھلےخط کے متن میں کہا ہے کہ نوازشریف سے اپنی گستاخیوں ،الزام درازی پر معافی مانگتا ہوں، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر معافی مانگتا ہوں ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ امید ہے آپ میری غلطیوں کو نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے اور واضح کیا کہ یہ خط کسی دباؤ یا لالچ نہیں ،اپنے ضمیر کی آواز پر لکھ رہا ہوں ۔
جاوید بدر کا مزید کہناتھا کہ زندگی میں کبھی ملاقات ہوئی تو آپ کے سامنے بھی غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔