ابھیجیت نے شاہ رخ کیساتھ لڑائی کی اصل وجہ بتا دی
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کوسپر ہٹ گانے دینےوالے معروف گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے شاہ رخ سے جھگڑے کی اصل وجہ بیان کردی ہے جس کے بارے میں ان کے مداح ایک عرصہ سے جاننا چاہتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90کی دہائی سے خراب تعلقات بارے اب گلوکار نے کھل کر بات کی ، جب ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے شاہ رخ کے لیے گانا کیوں چھوڑ دیا تو گلوکار نے کہا جب عزت نفس مجروح ہوتی ہے تو انسان یہ کہنے پر مجبور ہوجاتے ہے کہ بس اب بہت ہوگیا، میں شاہ رخ کے لیے گانا نہیں گاتا تھا بلکہ میں اپنے کام کے لیے گاتا تھا۔
انہوں نے کہا میں اب بھی وہی شخص ہوں جو میں تھا، میں اپنے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہوں، کسی کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں، ہم دونوں میں انا ہے، ہماری سالگرہ میں صرف ایک دن کا فرق ہے۔