انور مقصود کے اغوا ء کی حقیقت سامنے آگئی

مزاح نگار

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی مصنف انور مقصود کے اغواء کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔


معروف مزاح نگار، مصنف اور نقاد انور مقصود نے اپنے حالیہ متنازعہ بیان پر پیدا ہونے والی غلط فہمیوں پر وضاحت دی اور انہوں نےاس موقع پر ان خبروں کی بھی سختی سے تردید کی جن میں ان کے اغوا یا انہیں ’اوپر‘ سے کال آنے کے دعوے کیے جا رہے تھے۔


انہوں نے وضاحت کی کہ وہ بخیر و عافیت ہیں اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، ان کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں تھا اور وہ ہمیشہ اپنے تبصروں میں طنز و مزاح کا سہارا لیتے ہیں۔


انور مقصود کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے تمام اداروں، بشمول نیوی اور مسلح افواج کا احترام کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انور مقصود کو اغوا کرلیا گیا ہے جس پر ساتھی اداکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے