بابراعظم پرالزام لگانیوالی خاتون کو لاہورہائیکورٹ نے طلب کرلیا
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر بابر اعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے اور اس الزام کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے اندراج مقدمہ کے لیے رجوع کرنے والی خاتون کو طلب کرلیا، اسے اسی ماہ کی 12تاریخ کو بلایاگیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد وحید خان نے سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر حکم جاری کردیاجبکہ اندراج مقدمہ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کر دی۔
یادرہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور عدالت نے آئندہ پیشی تک سماعت ملتوی کردی۔