سینکڑوں پاکستانی زائرین شام میں پھنس گئے

ایئرپورٹ

دمشق، اسلام آباد (ویب ڈیسک) شام میں صدر بشارالاسد کے اقتدار پر قبضے اور غیریقینی صورتحال کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانی زائرین بھی پھنس کر رہ گئے تاہم پاکستانی حکام نے کہا ہے دمشق میں پاکستان کا سفارتی عملہ ،پاکستان انٹرنیشنل سکول کے اساتذہ اور عملہ بھی محفوظ ہے جبکہ شام میں موجود تمام پاکستانیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت ہے۔


تفصیلات کے مطابق اقتدارپر قبضے کے باعث سینکڑوں پاکستانی زائرین ملک میں پھنس گئے جن میں سے تقریباً 250 پاکستانی زائرین ایئرپورٹ پر پھنسے ہیں، باغیوں نے ملک پر قبضے کے بعد ائیر پورٹ بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے پرواز منسوخ ہوئی ہے۔


شام کی موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے کے نمبرز دیدیئے گئے ہیں۔
دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ امور نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا ہے،پاکستانی شہری اور ان کے اہلخانہ ٹیلیفون، ای میل کے ذریعے یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے