پاکستان سپورٹس بورڈنے نئی انعامی پالیسی کی منظوری دیدی

انعامی پالیسی

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان سپورٹس بورڈنے نئی انعامی پالیسی کی منظوری دیدی جس کے تحت اب نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 10لاکھ روپے انعام ملے گا۔


سپورٹس بورڈ کی طرف سے منظور کی جانے والی نئی انعامی پالیسی میں نیشنل گیمز کے میڈلسٹ بھی شامل ہیں، سابقہ انعامی پالیسی میں ساتھ ایشن گیمز، ایشین گیمز ، کامن ویلتھ ،اولمپک گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس شامل تھے۔

نئی پالیسی میں نیشنل گیمزمیں سلورمیڈلسٹ کو5لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو اڑھائی لاکھ روپے بطورانعام ملے گا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے