بیرون ملک سے 1200ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء لانے پر پابندی کا فیصلہ  کرلیاگیا

تارکین وطن

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو اپنے ساتھ کمرشل مقدار میں اشیا ء لا نے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیا ء کمرشل ٹریڈنگ تصور کی جائیگی۔

 مجوزہ رولز کے بارے میں سات دن کے اندر اندر آراء و تجاویز دی جاسکتی ہیں اور مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونیوالی تجاویز و آراء کو قبول نہیں کیا جائیگا، مقررہ معیاد تک آراء و تجاویز موصول نہ ہونے پر گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے مجوزہ رولز لاگو کر دئیے جائینگے۔

بیگج سکیم کے تحت بیرون ممالک سے پاکستان آنیوالوں کو اپنے ذاتی استعمال کیلئے صرف ایک موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت ہوگی،  بارہ سو ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء ساتھ لانیوالے مسافروں کی اشیا ء ڈیوٹی و ٹیکسوں اور جرمانوں کی ادائیگی پر بھی کلیئر نہیں کی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے