ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے، ہلاکتیں
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر مکمل تباہ ہوگیا جس میں سوار فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دو بیٹھے جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چھٹا زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا، یہ حادثہ جنوب مغربی صوبے سپارٹا میں معمول کی تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا۔
گورنر کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ہوا بازی کے سکول کے انچارج تھے۔