سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی
کراچی(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران خشک سردی رہے گی اور صوبے میں رواں ماہ بارش کا امکان نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا جس سے صوبے کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف ہوسکتی ہے تاہم جنوری میں معمول سے کم بارشوں ہوں گی۔