محبت کی پیشکش ٹھکرانے والی لڑکی کو نوجوان نے زندہ جلادیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے محبت کی پیشکش ٹھکرانے والی لڑکی کو زندہ جلادیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست آندھراپردیش کے 21 سالہ رانگھویندر گزشتہ تین سال سے ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا لیکن لڑکی اسے منہ لگانے کو تیار نہیں تھی. راگھویندر نے لڑکی کا پیچھا جاری رکھا جس سے تنگ آکر لڑکی کے گھر والوں نے اسے ننھیال بھیج دیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ راگھویندر لڑکی کا پیچھا کرتے کرتے یہاں بھی پہنچ گیا، اس کے گھر کے دروازے پر دستک دی تو  لڑکی نے جیسے ہی دروازہ کھولا تو ملزم اندر داخل ہوگیا اور لڑکی کو دبوچ لیا. یہاں اس نے لڑکی پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی. 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے