کشمیری گلوکارہ ریشی سکینہ نے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا

سرینگر(ویب ڈیسک)معروف کشمیری گلوکارہ ریشی سکینہ نے اسلام کی خاطر میوزک کی دنیا کو خیر باد کر دیا۔

ان کے حوالے سے مختلف پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جا رہی ہیں۔بتایا گیا کہ ریشی سکینہ نے گلوکاری کی فیلڈ سے کنارہ کشی خوف خدا اور آخرت کی فکر کے باعث کی ہے۔

25 سالہ ریشی سکینہ کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں، انہوں نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد اس وقت تعلیم چھوڑی جب ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔ گھر کی ذمہ داری کا بوجھ کندھوں پر پڑنے کے ساتھ ہی ذریعہ معاش کی فکر دامن گیر ہوگئی اور سکینہ مارشل آرٹ کھلاڑی سے ایک سوشل میڈیا موسیقارہ بن گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے