شیر افضل مروت نے بھی فیض حمید کیخلاف بیان داغ دیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے بھی فیض حمید کیخؒلاف بیان داغ دیا اور کہا ہے کہ جنرل (ر )فیض حمید پر الزات بڑے سنگین ہیں، فیض حمید کو اپنے اعمال کی سزا ضرور ملنی چا ہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ فیض حمید کا لنک بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قیامت تک نہیں ہو سکے گا، اس معاملے کے سیاسی منظر نامے پر اثرات ہوں یا نہ ہوں، فوجی منظر نامے پر اثرات ضرور مرتب ہوں گے ، جنرل ہونے یا جج ہونے سے کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہو جاتا ہے،کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے۔
ان کامزید کہناتھاکہ جس طرح عام لوگوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جاتا ہے اسی طرح ان ججز اور جرنیلوں کو عدالتوں میں گھسیٹ کر انصاف کا بول بالا کرنا چاہیے۔