ہوٹل سے23 سال کی لڑکی کی لاش برآمد، لڑکا غائب
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کے نجی ہوٹل سے23 سال کی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہےتاہم لڑکا وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کمرہ ایک لڑکے نے بک کروایا تھا اور 2 دن پہلےلڑکی کے ساتھ ہوٹل پہنچا تھا۔ لڑکا کل رات فرار ہوگیا، ہوٹل انتظامیہ نے شک پرکمرہ کھولا تولاش ملی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکی کی لاش پمز ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ لڑکے تک پہنچنے کے لیے پولیس نے چھان بین شروع کردی۔