شادی کے باوجود معاشقہ، شتروگھن سنہا نے بالآخر خاموشی توڑ دی

بھارتی اداکار

ممبئی ( ویب ڈیسک) فلمی دنیا کے مشہور اداکار شتروگھن سنہا نے شادی کے باوجود اداکارہ رینا رائے کے ساتھ معاشقے پر  بالآخر خاموشی توڑ دی اور  اعتراف کیا کہ جب ان کی زندگی میں ان کی کو سٹار رینا رائے موجود تھیں تو انہوں نے اپنی اہلیہ پونم سنہا کے ساتھ بے وفائی کی تھی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں سینئر اداکار نے بغیر کسی کا نام لیے اپنی زندگی میں ہونے والی "غلطیوں” کا ذکر کیا اور اعتراف کیا کہ ان کے "لو ٹرائی اینگل” نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد بھی پیچیدہ تعلقات میں الجھ کر پریشان ہوتے ہیں۔
جب شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی زندگی کے اس دور کو کیسے دیکھتے ہیں جب ان کی زندگی میں رینا رائے اور پونم دونوں موجود تھیں، تو انہوں نے کہا "میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔ لیکن میں ان تمام خواتین کا شکر گزار ہوں جو میری زندگی کا حصہ رہیں۔ میرے دل میں کسی کے لیے کوئی گلہ نہیں ہے۔ میں کبھی کسی کے بارے میں برا نہیں سوچتا۔ انہوں نے مجھے بہتر انسان بننے میں مدد دی۔”

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے