پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی

سردی

اسلام آباد( ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نےپاکستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔اسلام آباد، بالائی، وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہرا پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔اسی طرح سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔  قلات میں کم از کم درجہ حرارت منفی 7، زیارت میں 6، کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ نوکنڈی میں درجہ حرارت ایک، سبی میں 5، گوادر میں 9، جیوانی میں 12 اور تربت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے