پولیس تھانیدار واش روم میں دم گھٹنے سے چل بسا

چمن

چمن(ویب ڈیسک)  ایس ایچ او سٹی اسد خوستی واش روم میں دم گھٹنے کے باعث انتقال کرگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اپنے کوارٹر کے واش روم میں مبینہ طور پر گر پڑے تھے، واش روم میں ایل پی جی گیس گیزر ہے۔ پولیس کے مطابق نہانے کے دوران آکسیجن ختم ہونے سے مبینہ طور پر بےہوش ہوکر گر گئے، واش روم سے نکلنے میں دیر ہونے پر پولیس گارڈ نے دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ 

پولیس کے مطابق دروازہ توڑنے پر ایس ایچ او اسد خوستی بےہوش تھے، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران دم توڑ گئے۔  

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے