اماراتی سفیر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا عمل تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی
دبئی(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے عام طور پر سیاحتی مقصد کے لیے 30 یا 60 دن کا ویزا دیا جاتا ہے، جس کے لیے یو اے ای میں کسی ٹورسٹ کمپنی، ہوٹل یا میزبان کا اسپانسر ہونا ضروری ہے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزا عمل کو بہتر بنانا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔