خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں پیشرفت، آمنہ عروج پر فرد جرم عائد 

ہنی ٹریپ

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل رحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں  مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔ 

تفصیل کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں خلیل الرحمان قمر اغوا و ہنی ٹریپ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

 جج ارشد جاوید  نے 12 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی  جبکہ مرکزی ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت  20 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے