سونے کے ریٹ جاری کرنیوالے بابائے گولڈ چل بسے
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کے ریٹ جاری کرنے والے بابائے گولڈ حاجی ہارون رشید چاند انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ، حاجی ہارون رشید چاند کی عمر 80 برس تھی۔
اہل خانہ کے مطابق حاجی ہارون رشید چاند کئی دن سے شدید علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔
اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کو بعد نماز ظہرادا کی جائے گی۔