ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو بچپن کا پیار قرار دیدیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قرار دیدیا ، وہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مد مقابل کام کرچکی ہیں۔
تفصیل کے مطابق ماہرہ خان کاکہناتھاکہ وہ خود سے شاہ رخ خان کا ذکر نہیں کرتی، بلکہ سوال کئے جانے پر ہی جواب دیتی ہیں، عالمی اردو کانفرنس 2024 کے دوران ایک گفتگو میں ماہرہ نے جواب دیا، ’مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں جواب دیتی ہوں، خود سے میں کبھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتی، اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کا ذکر کر کے فائدہ اٹھاتی ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے اس بارے میں سوال نہ کریں‘۔
ماہرہ نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار بھی قرار دیا اور کہا آپ مجھ سے پوچھیں ہی نہ، میں کبھی ذکر نہ کروں۔