غیر قانونی طور پر شیر رکھنے پر رجب بٹ گرفتار

رجب بٹ

لاہور (ویب ڈیسک) غیر قانونی طورپر شیر کا بچہ رکھنے پر معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ کو لاہور پولیس نے نجی سوسائٹی میں موجود ان کے گھر سے اس وقت گرفتار کیا جب محکمہ وائلڈ لائف کے حکام بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ موجود تھے ،۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلحہ بھی ملا جس کا لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے الگ مقدمہ بھی درج کرلیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے