25اور 26 دسمبر کو صوبائی حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ کی صوبائی حکومت نے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔