پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ  جیسن گلیسپی  کے استعفے کی وجہ سامنے آگئی 

پی سی بی

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی  نے کہا کہ ٹم نیلسن کی برطرفی پر پی سی بی کی طرف سے اطلاع نہ ملنا ناقابل قبول تھا،  ٹیم کے انتخاب میں کوئی کردار نہیں دیاگیا،میراکردار صرف میچ کے دن تک محدود ہو گیا تھا،ٹم نیلسن کی برطرفی کے فیصلے پر مجھے بالکل بھی اعتماد میں نہیں لیاگیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ  آسٹریلوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو  میں جیسن گلیسپی  نے کہاکہ ٹیم اور کوچنگ گروپ کی مثبت کارکردگی کے باوجود فیصلے حیران کن تھے،ان کاکہناتھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، صحیح طریقے سے نکھارا جائے تو بہترین ٹیم بن سکتی ہے۔

سابق ہیڈکوچ نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بہت سی مثبت پیشرفت ہو رہی تھی،اگر نظام بہتر ہو تو پاکستان کرکٹ کو بہتری سے کوئی نہیں روک سکتا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے