انجلینا جولی  نے  جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش ظاہرکردی

امریکی اداکارہ

نیویارک  (ویب ڈیسک) معروف  امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے  جیون ساتھی کی تلاش کی خواہش کا اظہا کر دیا۔

حالیہ انٹرویو میں انجلینا جولی نے 8 سال قبل بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز اور اپنی موجودہ تنہائی کے بارے میں بات کی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ فلم ’ماریا‘ کے کس پہلو کو اپنی ذاتی زندگی سے قریب محسوس کرتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اپنے بچوں سے بے حد محبت کرتی ہیں لیکن وہ خود کو اکثر تنہا محسوس کرتی ہیں۔

انجلینا جولی نے مزید کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم کے کردار ماریا کی طرح اکیلا محسوس کرتی ہیں، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ ابھی تک یہ نہیں سمجھ پائیں کہ اپنی موجودہ صورتحال میں زندگی کو کس طرح گزارنا ہے بس وہ اپنے بچوں کیلئے مضبوط ماں کے طور پر خود کو دیکھتی ہیں۔

  اس سے قبل انجلینا جولی اور معروف ریپر اکالا کے درمیان تعلقات کی خبریں زیر گردش تھیں اور دونوں کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے اس تعلق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے