بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے

ذاکر حسین

سان فرانسسکو , نئی دہلی (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی طبلہ نواز ذاکر حسین انتقال کرگئے، ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ انٹونیا منیکولا جو کلاسیکل رقاصہ اور استاد ہیں، اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر حسین امریکا کے شہر سان فرانسسکو کے ہسپتال میں دل کے عارضے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔

لیجنڈ طبلہ نواز ذاکر حسین نے 73 برس عمر پائی، وہ لیجنڈ طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کے بیٹے تھے۔ ذاکر حسین کو 1988 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا، 2002 میں انہیں پدما بھوشن اور 2023 میں انہیں دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدما وی بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ اعزاز غیر معمولی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے