تحریک انصاف سے مذاکرات، حکومت نے شرط رکھ دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) سے مذاکرات کیلئے حکومت نے شرط رکھ دی اور کہا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے مذاکرات میں جو بھی طے پایا ،عمران خان بھی اسے تسلیم کریں گے۔
مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے لئے بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی مانگی ہے اور اس حوالے سے اپنا پیغام تحریک انصاف کی قیادت تک پہنچا بھی دیا ہے ۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی حکومت اور اپوزیشن کے معاملات کو گڈی گڈی سمجھتے ہیں، اگر انہوں نے مذاکراتی عمل کو تسلیم نہ کیا تو پھر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ شخصی ضمانت دی جائے کہ عمران خان مذاکراتی عمل کو تسلیم کریں گے ، حکومت ضرورت پڑنے پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن کی خدمات لینے پر بھی غور کررہی ہے ۔