راہگیر خاتون کے سامنے برہنہ ہونیوالا نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
کراچی (ویب ڈیسک)راہگیر خاتون کے سامنے برہنہ ہونے والے نوجوان کو پولیس نے تحویل میں لے کر حوالات میں بند کردیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آدمی گلی نمبر ایک یوسف گوٹھ کے قریب فحش حرکت کرتے ہوئے نظر آ رہا تھا جبکہ اس کے دوست اس عمل کی ویڈیو بنا رہے تھے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مسوئی نے ہدایت دی کہ وہ نہ صرف اس آدمی کے خلاف سخت کارروائی کریں بلکہ جو شخص اس حرکت کی ویڈیو بنا رہا تھا، اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے البتہ سرجانی پولیس سٹیشن میں اس واقعے کی کوئی رسمی شکایت درج نہیں ہوئی، پولیس تحقیقات کرے گی اور اس معاملے کو حل کرے گی۔
بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔