عمران خان ڈٹ گئے، اعلان کردیا

پی ٹی آئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بند پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنے موقف پر ڈٹ گئے اور اعلان کیا ہے کہ  میں ساری زندگی جیل میں گزارنے کے لئے تیار ہوں لیکن کسی کے آگے نہیں جھکوں گا۔


اڈیالہ جیل  میں کیس میں سماعت کے دوران  گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ہدایت کی کہ سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں، قوم تیار رہے، میں جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد 9 مئی واقعات اور 26 نومبر کے اسلام آباد قتل عام کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے تعین کے لئے آزادانہ جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جس میں سینئر ترین سپریم کورٹ ججز شامل ہوں۔


عمران خان نے کہاکہ اللہ الحق ہے، وہ حق سچ کا خدا ہے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ہم سب اس ملک کی حقیقی آزادی کے لئے قربانی دے رہے ہیں۔ آپ نے صبر کرنا ہے اور میرے ساتھ مل کر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے