ڈاکوئوں نے پیزا لوٹ لیا

پیزا ڈکیتی

فیصل آباد (ویب ڈیسک) ڈکیت گروہ عمومی طورپر آپ کو اپنی قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں لیکن اب کی بار ڈاکوئوں نے ڈلیوری بوائے سے پیزا لوٹ لیا ، شاید ڈکیت بھی بھوکے تھے ۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے قریب موٹرسائیکل سوار   ڈاکوؤں نے  پیزا  ڈلیوری بوائےکو لوٹ لیا جس کا مقدمہ ڈلیوری بوائے امان اللہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

مقدمے میں موقف اپنایا گیا کہ  ملزمان نے اس سے پیزا، پیزا بیگ، موبائل فون اور تین ہزار روپے  چھین لیے، ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے