ہفت روزہ انسداد پولیو مہم شروع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیو وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں ہفت روزہ انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا ہے جس دوران 5 سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیل کے مطابق سات روزہ انسداد پولیو مہم میں پنجاب کے 36 اضلاع میں 2 کروڑ 33 لاکھ، خیبر پختونخوا کے 36 اضلاع میں 72 لاکھ، سندھ کے 30 اضلاع میں 1 کروڑ 6 لاکھ اور بلوچستان کے 36 اضلاع میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع میں بھی 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔