یونان کشتی حادثہ، زندہ بچ جانیوالے پاکستانیوں نے تفصیلات شیئرکردیں

تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ

ایتھنز(ویب ڈیسک)یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثے کے نتیجے میں کئی افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں پاکستانی بھی شامل تھے، اب زندہ بچ جانیوالے پاکستانیوں نے اس افسوسناک واقعے کے تفصیلات شیئرکردیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق  کشتی حادثے کے متاثرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق پنجاب کے علاقوں گجرات، سیالکوٹ اور ضلع قصورسے ہے، 10 تاریخ کو روانہ ہوئے، 11 کو کشتی میں سوار ہوئے، ہم پاکستان سے لیبیا آئے تھے، وہاں ڈیڑھ سے دو ماہ شدید اذیت کا شکار رہے، 3 دن تک سمندر میں سفر کرتے رہے، کشتی کا انجن ٹھیک تھا نہ ہی واکی ٹاکی، حادثےکے بعد ہمیں ایک کارگو شپ نے بچایا۔

  متاثرین نے بتایا کہ ہمارے پاس کپڑے، چپلیں اور موبائل فون بھی نہیں، اس وقت ہم یونان کے کیمپ میں بیٹھے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے