سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ

جلد

کراچی(ویب ڈیسک) سردیوں میں خشکی سے نجات اور جلد کا کھردرا ہونا ایک معمول بن جاتا ہے لیکن ایسے میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں خشک جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار رکھنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔

بشریٰ انصاری نے   سردیوں میں جلد کا خیال رکھنے کے لیے قدرتی اجزاء سے بنے ہوئے نسخوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بچپن میں اس نسخے کے بارے میں سنا تھا کہ لوگ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اپنے چہرے، ہاتھوں اور گردن پر لگا لیں تو جلد نرم و ملائم رہتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی کی ہماری جتنی بھی خوبصورت اداکارائیں ہیں وہ بھی اس ہی نسخے کو استعمال کرتی تھیں، یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمکدار اور بے داغ ہوتی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے