پریتی زنٹا نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لا نے کا مطالبہ کردیا

اداکارہ

ممبئی(ویب ڈیسک) بیشتر جنسی جرائم رپورٹ ہی نہیں ہوتے اور اب بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا نے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔ 

پریتی زنٹا نے اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی جانب سے  اپنے ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرمان کو نامرد بنانے کا  قانون لانے  کے  اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی اسی طرح کا قانون لانے کا مطالبہ کیا۔

سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں پریتی کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک عمدہ اقدام ہے۔ امید ہے کہ بھارتی حکومت بھی کبھی نا کبھی اس طرح کا اقدام کرے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے یہ سوال بھی کیا، ’آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ اس طرح کے جرائم کیلئے عدم برداشت کا اچھا وقت ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے