فوجی عدالت، سانحہ 9 مئی میں ملوث 25مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں
راولپنڈی(ویب ڈیسک) فوجی عدالتوں کی جانب سے سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں جس کی تصدیق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے بھی کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئی ہیں اور ان میں 25 مجرمان شامل ہیں، حالیہ عدالتی فیصلے کے تحت درج ذیل ملزمان کو مختلف حملوں میں ملوث ہونے کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئی ہیں۔
مجرموں میں جان محمد خان ولد طور خان ،محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد ،راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود ، رحمت اللہ ولد منجور خان ,انور خان ولد محمد خان، محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان، داد خان ولد امیر زیب، فہیم حیدر ولد فاروق حیدر، زاہد خان ولد محمد خان، یاسر نواز ولد امیر نواز خان ، عبدالہادی ولد عبدالقیوم، علی شان ولد نور محمد،داد خان ولد شاد خان،عمر فاروق ولد محمد صابر،بابر جمال ولد محمد اجمل خان ، محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر، محمد عاشق خان ولد نصیب خان، خرم شہزاد ولد لیاقت علی،محمد بلاول ولد منظور حسین ،سعید عالم ولد معاذ اللہ خان،لئیق احمد ولد منظور احمد ،علی افتخار ولد افتخار احمد، ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید ،عدنان احمد ولد شیر محمد، شاکر اللہ ولد انور شاہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سزائیں مختلف قانونی کارروائیوں کے بعد سنائی گئی ہیں اور ان میں شامل افراد کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد موجود تھے۔