اداکارہ بلیک لائیولی نے جسٹن بیلڈونی پر ہراسانی کا مقدمہ دائر کردیا

امریکی اداکارہ

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی نے اپنے ساتھی اداکار اور ہدایت کار جسٹن بیلڈونی پر ہراساں کرنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے اور اس سلسلے میں مقدمہ بھی دائر کردیا۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق اسی سال ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ فلم (It Ends with Us) کی شوٹنگ کے دوران تعلقات خراب ہونے کے کچھ ماہ بعد اب اس مقدمے کی خبر سامنے آئی ہے۔اداکارہ کی جانب سے دائر مقدمے میں فلم پروڈکشن کے دوران جسٹن بیلڈونی کے مبینہ رویے اور حرکات سے متعلق کئی الزامات لگائے گئے ہیں۔


رپورٹس کے مطابق مقدمے میں اداکارہ نے جسٹن بیلڈونی پر سب کے سامنے وزن سے متعلق نامناسب باتیں، غیر اخلاقی موضوعات پر گفتگو کرنے اور دیگر الزامات لگائے ہیں تاہم اداکار کے وکیل برائن فریڈمین نے مقدمے کے جواب میں الزامات کو جھوٹا اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔


وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ بلیک لائیولی نے فلم کی شوٹنگ چھوڑنے اور پروموشن نہ کرنے کی دھمکی دی تھی جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز پر بھی اثر پڑا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے