فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں، بہن حمائمہ ملک برس پڑیں

فیروز خان کی بہن

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں جس پر اداکار کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


فیروز خان نے رواں برس ڈاکٹر زینب نامی لڑکی سے دوسری شادی کی ہے جس کے بعد سے اداکار سمیت ان کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔


 زینب سے منسوب سکرین شارٹس میںدعویٰ کیاگیا ہے کہ میری اور فیروز کی علیحدگی ہوگئی ہے اور یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا۔


یہی سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارفین کو کھری کھری سنادیں اور وضاحتی انداز میں کہا کہ اللہ کے لوگو فیروز اور زینب جاگنگ پر گئے ہیں اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھے فلم دیکھ رہے ہیں، آپ لوگ اللہ سے ڈریں، فیروز سے آگے جہان اور بھی ہیں۔


حمائمہ نے کہا کہ کبھی شادی، کبھی طلاق اور کبھی افیئر کی خبریں پھیلا دیتے ہیں، یہ ہماری فیملی ہے، ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے