نئے سال کی آمد، یواے ای میں یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا
ابوظہبی (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے بدھ یکم جنوری 2025 نئے سال کی خوشی میں سرکاری ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اتھارٹی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے شیئر کیے گئے اعلان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تمام سرکاری دفاتر جمعرات 2 جنوری 2025 کو باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔اعلامیے کے مطابق نجی شعبے کے ملازمین بھی یکم جنوری کو سال کی پہلی عوامی تعطیل کے موقع پر تنخواہ کی چھٹی کا لطف اٹھائیں گے۔
چھٹی کا دن متحدہ عرب امارات کے سرکاری 2025 تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق ہے، جو اس سال کے شروع میں جاری کیا گیا تھا۔