پی ٹی آئی سے مذاکرات لیکن ایجنڈے میں عمران کی رہائی شامل ہوگی یا نہیں؟ سب واضح ہوگیا

پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں ہیں لیکن اس کے ایجنڈے میں پارٹی بانی عمران خان کی رہائی شامل ہوگی یا نہیں، اس بارے میں بالآخر اہم حکومتی عہدیدار کا موقف سامنے آگیا۔


وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی، مذاکرات کے لیے پہلے آپ کو ٹی او آر طے کرنے ہیں، ایجنڈا سیٹ کرناہے، اس بعد بات آگے چل سکتی ہے۔


انہوںنے کہا مذاکرات میں عمران خان کی رہائی ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی، یہ نہیں ہو سکتا پہلے آپ سول نافرمانی کی کال دیں، پھرکہیں 9 مئی میں ریلیف مل جائے، عدالتوں کے فیصلے اور نظام ہے، عدالتی سسٹم اپنا راستہ اختیار کرے گا،اگرکوئی سمجھ رہا ہے کہ مذاکرات کی آڑ میں ڈیل یا ڈھیل ملے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، مذاکرات میں کہیں نہیں لکھاکہ آپ کو عام معافی دی جائے گی، 9 مئی کے کیسز اپنے مطقی انجام کو پہنچیں گے، مذاکرات الگ چیز ہیں اور قانون کاحرکت میں آنا الگ چیز ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے