ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) کئی علاقوں میں گزشتہ روز کی ہلکی پھلکی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا اور اب محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،خطہ پوٹھوہار اور خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے، جبکہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
بیان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں موسم سرد، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔