بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل ’باپ‘ بن گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹراکشر پٹیل کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےاور ممکنہ پیدائش کی وجہ سے ہی انہیں آسٹریلیا کیخلاف سکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا تھا، اکشر پٹیل جنوری 2023 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر اکشر پٹیل نے 24 دسمبر کو انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ ان کے ہاں 19 دسمبرکو بیٹا پیدا ہوا۔اکشر اور اہلیہ نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جس میں اس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی خاص جرسی پہنی ہوئی تھی۔
جوڑے نے تصویر کے ساتھ پیغام پوسٹ کیا اور بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام ‘ ہکش پٹیل’ رکھا ہے۔