یواے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں پر نئی شرط لگ گئی

پرواز

دبئی ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یواے ای) جانے کے خواہشمند پاکستانیوں پر نئی شرط لگادی گئی اور اب انہیں پولیس سے جانچ پڑتال اور تصدیق کی بھی ضرورت ہوگی، اس بارے میں سینیٹ کی کمیٹی کو بھی آگاہ کردیاگیا۔


سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے اجلاس کے دوران بیورو آف ایمیگریشن آف اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد طیب نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے سفر کا کوئی کیس اب پولیس کی تصدیق کے بغیر اجازت نہیں دی جائے گی۔


وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی (او پی ایچ آر ڈی) کے سیکرٹری ارشد محمود نے واضح کیا کہ پابندیوں کا مطلب مکمل انکار نہیں ہے،انہوں نے وضاحت کی کہ جہاں تک دبئی کا تعلق ہے وہاں کوئی پابندیاں نہیں تھیں اور ہر ملک کے اپنے مقاصد تھے۔ سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ ہنر مند لیبر پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے