اسلحہ مرمت کے لائسنس، تازہ خبرآگئی

لائسنس

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ مرمت کے لائسنس کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو تفویض کر دیے، اختیارات کی یہ منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی۔


محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلحہ مرمت کرنے کے پرانے لائسنس کی توثیق،اسلحہ ریپئیررز کے ڈپلیکیٹ لائسنس کا اختیار بھی ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل محکمہ داخلہ کو دیا گیا ہے۔


اس سے قبل موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کیے گئے تھے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ہر ماہ اسلحہ لائسنس بارے اپڈیٹڈ ریکارڈ محکمہ داخلہ سے شئیر کرنے کے پابند ہونگے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے