ایف آئی اے کا چھاپہ، وزارت خارجہ کے چار ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا

گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے رابطہ آفس لاہور کے گارڈ اور سویپر سمیت چارافراد کو گرفتار کرلیا جو بطور ایجنٹس بھی کام کررہے تھے ۔


ایف آئی اے ترجمان کے مطابق رابطہ آفس سے ملزم کرامت، عباس، ظفر اورعدنان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ تین ملزمان عبدالرحمن، طیب اور رستم موقع سے فرار ہوگئے۔


انہوں نے بتایاکہ یہ لوگ دستاویزات کی تصدیق کیلئے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے، ملزمان سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ہیں اور ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے