ایک سابق بریگیڈر اور عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت مزید 60 ملزمان کو فوجی عدالت نے سزا سنادی

9 مئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 9 مئی کیس میں ایک سابق بریگیڈر اور عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی سمیت مزید 60 ملزمان کو فوجی عدالت نے سزا سنادی، سزا پانے والوں میں ایک سابق رکن اسمبلی بھی شامل ہے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سانحہ 9مئی میں ملوث مزید 60مجرموں کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنائیں،حسان نیازی کو 10سال قید بامشقت سنائی گئی،جناح ہاؤس حملے میں ملوث میاں عباد فاروق ولد امانت علی کو 2سال قید بامشقت  سنائی گئی،جناح ہاؤس حملےمیں  ملوث رئیس احمد والد شفیع اللہ کو 6سال قید بامشقت  سنائی گئی،جی ایچ کیو حملے میں ملوث سید حسن شاہ ولد آصف حسین شاہ کو9سال قید بامشقت  سنائی گئی۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث بریگیڈئر (ر) جاوید اکرم ولد چودھری محمد اکرم کو 6 سال قید بامشقت،ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم لیاقت ولد لیاقت علی شاہد کو 4 سال قید بامشقت، قلعہ چکدرہ حملے میں ملوث ذاکر حسین ولد شاہ فیصل کو 7 سال قید بامشقت،بنوں کینٹ حملے میں ملوث امین شاہ ولد مشتر خان کو 9 سال قید بامشقت،پی ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث فہیم ساجد ولد محمد خان کو 8 سال قید بامشقت،فیصل آباد آئی ایس آئی آفس حملے میں ملوث حمزہ شریف ولد محمد اعظم کو 2 سال قید بامشقت سنائی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے