بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، فوجی مارے گئے
سرینگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں ضلع پونچھ میں ایل اوسی کے قریب قابض بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم پانچ اہلکار مارے گئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کی اطلاع پرکوئیک ریسپانس فورس اور مقامی پولیس اہلکار ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئے اور زخمی اہلکاروں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیاتاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
بتایاگیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی 11- مراٹھا لائٹ انفنٹری کے اہلکاروں کو لے نیلم میں واقع ہیڈ کوارٹر سے لے کر بالنوئی گوہرہ پوسٹ جا رہی تھی اور گاڑی ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر 150 فٹ گہری کھائی میں جا گری تھی۔