ثانیہ مرزا اور محمد شامی کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) کرکٹر محمد شامی اور سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی ایک ساتھ تصاویر نے ان کی شادی کی افواہیں پھیلنے میں مدد دی لیکن اب ان کی حقیقت سامنےآگئی اور یہ تصاویر دراصل جعلی ہیں جو آرٹیفیشل انٹیلی کی مدد سے تیار کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اور نہ ہی محمد شامی نے ان افواہوں پر کوئی بیان دیا ہے بلکہ دونوں کھلاڑی اپنے اپنے کیریئر میں مصروف ہیں، ثانیہ مرزا ابوظہبی میں ورلڈ ٹینس لیگ کی نشریات میں شریک ہیں جبکہ شامی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں حصہ لے رہے ہیں۔
سامنے آنیوالی تصاویر میں دونوں شخصیات کی ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر دیکھاگیا، کافی چہ مگوئیوں ہورہی تھیں اور کچھ صارفین نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ثانیہ مرزا اور محمد شامی تعلقات میں ہیں کہ اور دونوں شادی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت زور پکڑ گئیں جب بعض سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں نے ایک ساتھ دبئی میں وقت بھی گزارا تاہم جب ان وائرل تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصاویر مصنوعی ذہانت اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔