حکومت سے مذاکرات کی تائید، عمران خان نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کے مطالبے پر فیصلہ سنادیا

پی ٹی آئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا ابتدائی دور ہوچکا ہے اور اب جیل میں قید بانی عمران خان نے بھی مذاکرات کی تائید کردی تاہم سول نافرمانی کی کال واپس لینے کے حکومتی مطالبہ پر فیصلہ سنادیا ور یہ درخواست مسترد کردی ۔


ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی، چیئرمین پی ٹی آئی گوہرعلی خان، وکلاء اور دیگر رہنما ئوں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی  جس دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔


ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں لی جائے گی، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی، مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لے کر جائیں اور سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات ہونے چاہئیں۔ 


عمران خان نے حامد رضا کو مذاکراتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کرنے کی ہدایت دے دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے