روسی بحری جہاز پراسرار دھماکے کے بعد ڈوب گیا
ماسکو(ویب ڈیسک)روس کا مال بردار جہازپراسراردھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوب گیا جس کی روسی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کردی۔
تفصیل کے مطابق روسی مال بردار بحری جہاز سپین اور الجیریا کے درمیان تھا جب دھماکہ ہوا۔ بحری جہاز میں عملے کے 16
افراد موجود تھے، جن میں سے 14 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
حادثے میں بچائے گئے افراد کو سپین منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے کی تحقیقات اور بچ جانیوالوں کے انٹرویو ز شروع کردیئے گئے ہیں۔