سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ چل بسے 

سابق وزیراعظم

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے سابق وزیرِ اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں  چل بسے، ان کی وفات آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) دہلی میں ہوئی۔

 ہسپتال کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق منموہن سنگھ 26 دسمبر 2024 کو اپنے گھر پر بیہوش  ہو گئے تھے جس کے بعد فوراً ایمرجنسی علاج شروع کیا گیا۔ انہیں فوری طور پر AIIMS لے جایا گیا  مگر تمام کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور رات 9:51 پر انہیں مردہ  قرار  دے  دیا  گیا۔

 منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو گاہ، مغربی پنجاب (جو اب پاکستان کا حصہ ہے) میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم پنجاب یونیورسٹی اور پھر کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی، جہاں انہوں نے اقتصادیات میں فرسٹ کلاس آنرز حاصل کیے۔ بعد ازاں آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے